وزیر اعظم کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
I have ordered immediate assistance on an emergency basis for the Harnai, Balochistan, earthquake victims & for an immediate assessment of the damage for timely relief & compensation. My condolences & prayers go to the families who lost their loved ones.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 7, 2021
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 5.9شدت کے زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم عمرا ن خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت ۔
وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
Comments are closed on this story.