Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین وینیو قرار دے دیا

لندن :انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین وینیو...
شائع 07 اکتوبر 2021 09:56am

لندن :انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین وینیو قرار دے دیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں ،کرکٹ کیلئے پاکستان ایک بہترین وینیو ہے،پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کھیلے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتاتاہم امید ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پاکستان جانے کا خواہشمند ہوں۔

london

پاکستان

Fast Bowler