Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے اپنے جوہری اسلحے کی تعداد کا اعلان کردیا

امریکا نے گزشتہ چار سالوں میں پہلی مرتبہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی...
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2021 12:04am

امریکا نے گزشتہ چار سالوں میں پہلی مرتبہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق گزشتہ سال 30ستمبر تک واشنگٹن کے پاس تین ہزار سات سو پچاس جوہری ہتھیار موجود تھے۔ یہ تعداد ستمبر 2017 کے مقابلے میں امریکی نیوکلیئر وار ہیڈز کی تعداد میں بہتر کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

امریکا کے پاس جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد سن 2003 تک 10 ہزار سے زائد ہوا کرتی تھی جبکہ 1967 میں جب سرد جنگ عروج پر تھی.امریکا کے پاس 30 ہزار سے زائد جوہری وار ہیڈز ہوتے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے اعداد و شمار کو عسکری راز قرار دیا تھا۔

دوسری طرف موجودہ صدر جو بائیڈن کی حکومت روس کے ساتھ تخفیف اسلحہ سے متعلق بات چیت میں آسانی کےلئے شفافیت کو ترجیح دیتی ہے۔

Washington DC

USA

nuclear arms