Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'موجودہ چیئرمین نیب کیس نہیں، فیس دیکھتے ہیں'

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کہتےہیں موجودہ چیئرمین نیب کیس نہیں،...
شائع 06 اکتوبر 2021 09:40pm

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کہتےہیں موجودہ چیئرمین نیب کیس نہیں، فیس دیکھتے ہیں۔ احتساب کے عمل کو حکومتی ایجنڈے پر چلانے کےلے یکطرفہ ترمیم لائی جارہی ہے۔ حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکٹرانک دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کےخلاف نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب گواہ وحید زمان کا بیان قلمبند کیا اور سماعت 19 اکتوبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

احسن اقبال نےمیڈیاسےگفتگو میں کہاکہ ناروال اسپورٹس سٹی قومی منصوبہ تھااسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ موجودہ چیئرمین نیب کی صدارت میں نیب کیس نہیں صرف فیس دیکھتا ہے۔ حکومتی آرڈیننس صرف ایک شخص کو کرسی پر بیٹھا کر حکومتی معاونت کروانا ہے۔احتساب کے عمل کو حکومتی ایجنڈے پر چلانے کےلے یکطرفہ ترمیم لائی جارہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہاآئین ووٹرز لسٹ کی پڑتال کا حق صرف الیکشن کمیشن کو دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاپنڈوراپیپرز نے حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پوری دنیا میں عمران خان اور ان کے وزراء کی کرپشن کا اشتہار لگا ہے۔ پنڈورا پیپرز میں آنے والے وزراء استعفیٰ دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کپتان صادق امین نہیں کپتان گھڑی چور ہے۔

NAB

Ahsan Iqbal

EVM