Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو دیئے گئے الٹی میٹم میں صرف چند گھنٹےباقی

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ناراض ارکان کی جانب ...
شائع 06 اکتوبر 2021 11:44am

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ناراض ارکان کی جانب سےدیئے گئے الٹی میٹم میں صرف چند گھنٹے رہ گئے ،ناراض ارکان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کیلئے آج شام پانچ تک مستعفی ہونے کا وقت دیا ہے جبکہ جام کمال کا دعویٰ ہے کہ ان کو اکثریت حاصل ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اپنی ہی جماعت کے پارلمانی لیڈر کخلا ف بغاوت کا اعلان کررکھا ہے ،کافی دنوں کی رشہ کشی کے بعد ناراض ارکان نے گزشہ روز بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ نے آج شام 5بجے تک استعفیٰ نہیں دیا تو ان کخلا ف عدم اعتماد سیمت تمام آپشن استعمال کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا دعویٰ ہے کہ 65رکنی ایوان میں 28 ارکان اب بھی ان کے ساتھ ہیں ،ناراض لوگوں کے تحفظات دور کرلئے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں نے خاموش سادھ لی ہے انہوں نے بھی تحریک عدم اعتماد پر لگائے جانے والے اعتراض کے بعد دوبارہ تحریک تاحال جمع نہیں کرائی۔

opposition

quetta

Balochistan CM

Jam Kamal