Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر:کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سکھرمیں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک...
شائع 06 اکتوبر 2021 09:36am

سکھرمیں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک ٹوٹ گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس پی ریلوے کے مطابق سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث ٹریک ٹوٹ گیا جبکہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے سے کچھ دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی۔

ایس پی ریلوے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ اپ ٹریک پر کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ایس پی ریلوے کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جہاں ٹریک کی بحالی کاکام جاری ہے۔

Blast

Sukkur