Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تمام جائیداد الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہے،کوئی غیر منقولہ جائیداد نہیں'

سندھ کےسابق وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ ...
شائع 05 اکتوبر 2021 05:41pm

سندھ کےسابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں ان کی تمام جائیداد الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرہے اور ان کے پاس کوئی غیر منقولہ جائیداد نہیں۔وہ پینڈورا پیپرز کے حوالے سے ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں لیکن تحقیقات کا پیمانہ یکساں ہونا چاہیئے۔

پینڈورا پیپرز میں نام آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس معاملے پر انکوائری ہوتی ہے تو وہ رضا کارانہ طور پر خود کو پیش کریں گے۔

شرجیل میمن نے ان پر جب بھی الزام لگا اسکا سامنا کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کے خلاف جو مقدمات کا ملک میں واپس آکر سامنا کررہا ہوں۔نا میں احتساب سے ڈرتا ہوں اور نا ہی بھانگے والا ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینڈورا پیپرز کےلئے طے کیا جانے والا پیمانہ مجھ سمیت سب کےلئے ایک ہی ہونا چاہیئے۔

sindh

Pandora Papers

Sharjeel Memon