Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز شدید متاثر

لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے طیارے...
شائع 05 اکتوبر 2021 11:17am

لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے میں 350 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی ایئر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دے دیا۔

مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے گھروں کو جانے کی بجائے ایئر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اے ایس ایف نے مسافروں کو احتجاج سے روکنے کے لیے نفری طلب کرلی۔

lahore