Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تجارتی خسارہ 3 ماہ کے دوران 100 فیصد بڑھ گیا

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ سو فیصد اضافے کے...
شائع 05 اکتوبر 2021 10:27am
کاروبار

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ سو فیصد اضافے کے ساتھ 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات اور درآمدات کا درمیانی فرق 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

تجارتی خسارے میں رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ مقررہ ہدف 28.4 ارب ڈالر سے بہت اوپر چلاجائے گا۔

جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی برآمدات 27.3 فیصد اضافے سے لگ بھگ 7 ارب ڈالر رہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمداتی حجم 5.4 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر برآمدات میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق جولائی تا ستمبر درآمدات 65 فیصد اضافے سے 18.6 ارب ڈالر رہیں۔ اس مدت میں درآمداتی حجم میں 7.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پاکستان

Trade Deficit

pakistan exports