پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا، پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہا ہے، پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی۔
خود ساختہ پابندی کے باعث قومی ایئرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ایئرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی۔
پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطح پر اٹھایا گیا مگر پھر بھی اجازت نہ ملی، پی آئی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ایئرلائن کو بھی روکنے کا حکم صادر کیا۔
حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دباؤ پر قومی ایئرلائن کو کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی۔
Comments are closed on this story.