مریم نواز کا جنید صفدر سے متعلق جھوٹی خبر چلانے پر چینل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق جھوٹی خبر چلانے پر چینل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
جنیدصفدرکی آف شورکمپنی سے متعلق جھوٹی خبر چلانے پرنائب صدر (ن)لیگ مریم نواز نے چینل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
If ARY does not apologise immediately on this fake news, I will take them to the court. Sue them. pic.twitter.com/XZJmDggZjN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جھوٹی خبر پر چینل نےمعافی نہ مانگی توعدالت جاؤں گی اور چینل کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گی، اگر خبر چینل کے یو کے ڈیسک نے نشر کی ہے تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔
مسلم لیگ (ن)نے جنیدصفدرکی آف شورکمپنیوں سےمتعلق خبر کو جھوٹا قرار دے دیا
دوسری جانب مسلم لیگ (ن )لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنیدصفدرکی آف شورکمپنیوں سے متعلق خبر کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی بدنامی سےتوجہ ہٹانےکیلئےجھوٹی خبرچلائی،جو کےقابلِ مذمت اورغیرقانونی حرکت ہے، قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلاء کو ہدایات کردی ہے،
ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ جھوٹے پراپیگنڈے کیلئے سرکاری ٹی وی کواستعمال کیا گیا، جنید صفدر کیخلاف فیک نیوز چلانے والے معذرت کریں۔
Comments are closed on this story.