Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی ٹی پی کی جانب سے سیزفائر، اندرونی دراڑ کے متعلق رپورٹس مسترد

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان کےخلاف کارروائیوں کو...
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2021 07:55pm

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان کےخلاف کارروائیوں کو روکنے کو مسترد کردیا.

عرب نیوز ڈاٹ پی کے کے مطابق جمعےکوٹی آرٹی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کالعدم عسکری گروپ کے کچھ دھڑوں کی امن کے بات چیت اور مفاہمت کی خواہش تھی. حکومت چاہتی تھی اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیا جائے.

وزیراعظم کے بیان کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ وزیرستان کی ٹی ٹی پی کی ضلعی شوریٰ نے 20 کی جنگ بندی کا اعلان کیا اور گروپ کے ممبران پاکستان پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ نہیں کریں گے.

تاہم ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت نے کہا کہ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ امن معاہدے کےلئے نہیں دیکھ رہے تھے.

ترجمان ٹی ٹی پی محمدخراسانی نےایک بیان میں کہا تحریک طالبان پاکستان نےکبھی سیزفائرکااعلان نہیں کیا. ٹی ٹی پی جنگجو جہاں بھی ہیں وہاں انہیں حملے جاری رکھنے چاہیئے.

ترجمان نے ٹی ٹی پی کو ایک منظم تحریک بتاتے ہوئے کہا کہ گروپ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے.

گزشتہ ماہ صدرعارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ اگر ٹی ٹی پی ممبران تشدد سے باز آجائیں اور ملک کے آئین ماتحت ہوجائیں تو حکومت کی جانب سے ایمنسٹی کی پیشکش ہے.

تاہم عسکری نیٹورک نے جواب دیا کہ انہیں اپنی جدوجہد پر فخر ہے اور وہ کسی سے معافی کے طلب گار نہیں.

pm imran khan

TTP