Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مستعفی ہونے سے انکار کر...
شائع 03 اکتوبر 2021 02:48pm

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا، ناراض ارکان کو منانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو نئے سرے سے پیش کرنے کیلئے تال حال کوئی حکمت عملی طے نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی برقرار ہیں ،وزیر اعلیٰ نے سیاسی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ سےمستعفی ہونے سے انکار کردیا ۔

جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیٹ پوزیشن اور اسٹیٹس کبھی ان کا معیار نہیں رہا،ان کی پارٹی آئندہ چند دنوں میں مزید مضبوط ہو گی ۔

دوسری جانب ناراض ارکان بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ،ناراض ارکان نے جام کمال کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگا ہے ۔

مصالحتی کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو دی گئی 15روزہ مہلت ختم ہوچکی ہے ۔

چیئرمیں صادق سنجرانی کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی آج پھر کوئٹہ پہنچے گی،مصالحتی کمیٹی وزیر اعلیٰ جام کمال اور ناراض ارکان سے ملاقاتیں کرے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی انٹرا الیکشن فوری کروانے اور سیاسی بحران کا مستقل حل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ اسمبلی میں نہ پیش کی جا سکی ۔

گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں تحریک عدم اعتماد پر اعتراض لگا کر واپس کردی گئی تھی۔

opposition

quetta

resignation

Balochistan CM

Jam Kamal