کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں 18سال سے کم عمر بچوں کی کوروناویکسین نیشن شروع
کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں 18سال سے کم عمر بچوں کی کوروناویکسین...
کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں 18سال سے کم عمر بچوں کی کوروناویکسین نیشن شروع ہوگئی، ویکسی نیشن کے اہداف اس ماہ کے آخر تک پورے کرنا ہیں ۔
کوئٹہ شہر میں 31 اکتوبر تک کالجز اور اسکولز کے 37 ہزار طلبہ کو کورونا ویکسین دینے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔
این سی او سی کی گائیڈ لائینز کے تحت کوئٹہ شہر میں 15 سال اور زائد عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسین شروع کردی گئی ہے ۔
ویکسی نیٹرز کی 5ٹیمیں اسکولز جبکہ 3ٹیمیں کالجز کے طلبہ کو ویکسین لگارہی ہیں یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس کا مقصد قوم کے معماروں کی زندگیاں محفوظ بنانا ہے ۔
quetta
تعلیم
students
Colleges
Schools
corona vaccination
مقبول ترین
Comments are closed on this story.