Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنےکا حکم

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ...
شائع 03 اکتوبر 2021 12:02pm

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کاحکم دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام ان سے ملاقات میں دیا۔

رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا، جس میں ڈائریکٹرز سے لے کر لوئر اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کیسے کم کیے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، 2 کی بجائے ایک کپ چائے پئیں ،اے سی کم استعمال کریں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، رہنے کیلئے کام کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے دبے الفاظ میں بڑی تنخواہ والوں کو بھی پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزیدکہنا تھا میرا فوکس صرف کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اور پچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔

lahore

PCB chairman

ramiz raja