Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیاپور میں 2 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو مارے گئے

دنیاپور میں گزشتہ رات 2پولیس مقابلوں میں 5ڈاکو مارے گئے ،3پولیس...
شائع 03 اکتوبر 2021 11:55am

دنیاپور میں گزشتہ رات 2پولیس مقابلوں میں 5ڈاکو مارے گئے ،3پولیس اہلکاروں سمت 5افراد زخمی بھی ہوے ۔

دنیاپور سے 30 کلو میٹر دور اڈا پرمٹ کے قریب تھانہ سٹی اور سی آئی اے پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران پولیس نے مشکوک مہران کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار6 مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فرحت عباس ، ٹریفک اہلکار سمیت 4راہگیر زخمی ہو گئے جبکہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے اور4ڈکیت فرار ہو گئے ۔

دوسرا پولیس مقابلہ خانیوال بائی پاس پر ہوا جہاں پر مسلح ڈاکووں نے سلیم نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین لی،15 اطلاع پر ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی جہاں پر پولیس مقابلے میں 3ڈاکو مارے گئے ،زخمی پولیس اور راہگیروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ڈی پی او عبد الرؤف بابر نے بتایا کہ ڈکیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے پولیس کو بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی جبکہ ڈی پی او نے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت بھی کی۔

Police Encounter