Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

انگلینڈ فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

لندن :انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگوانے...
شائع 03 اکتوبر 2021 10:38am

لندن :انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ویکسی نیشن سے انکار کے بعد آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئندہ سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے منتخب انگلنڈ کے اسکواڈ میں یہ پانچوں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کو ویکسین کے بغیر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اتنا صحت مند تصور کرتے ہیں کہ انہیں وائرس متاثر نہیں کر سکتا۔

رپورٹس کے مطابق متعدد کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے، کیوں کہ وہ ویکسین کیخلاف ہیں۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے کم عمر ہیں کہ ان پر وائرس اثر نہیں کر سکتا۔

london

corona vaccine

qatar