Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

متحدہ عرب امارات نے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنا شروع کردیا

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنا...
شائع 03 اکتوبر 2021 09:47am

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنا شروع کردیا، ویزے کی فیس 650 درہم مقرر کی گئی ہے ۔

یو اے ای میں امیگریشن حکام نے 5سال کے ملٹی پل ویزے کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔

آئی سی اے کے مطابق یہ ویزا سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہوگا اور اس ویزا کا حامل فرد ہروزٹ پر 90 روز قیام کرسکتاہے، ویزے کیلئے کوئی کوٹہ سسٹم مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔

درخواست گزار خود آئی سی اے کی ویب سائٹ پر موجود فارم پرکرے گا جس میں وہ اپنی رنگین تصویر ،پاسپورٹ کی کاپی میڈیکل انشورنس ، گزشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اپ لوڈ کرے گا ،بینک اسٹیٹ منٹ میں کم سے کم 4 ہزار ڈالر یا اس سے مساوی کرنسی ہونا چاہیئے۔

آئی سی اے کا کہنا ہے کہ یہ سروس تمام افراد کیلئے ہے ویزا ہولڈر 5سال کے دوران متعدد بار امارات میں آجاسکتا ہے سالانہ بنیاد پر اگر وہ اپنے قیام میں 90 دن کی مزید توسیع چاہتا ہے تو اس کیلئے اسے درخواست دینا ہوگی۔

5 years

UAE

dubai

UNITED ARAB EMIRATES