Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے'

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم...
شائع 02 اکتوبر 2021 10:40am

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا، معیشت کی حالت یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا ، بیرون ملک سے مہنگی گندم درآمد کی جارہی ہے، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچا جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی. سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کو وزیراعظم توہین سمجھتے ہیں، یہ قائد حزب اختلاف سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہیں لیکن کہتے ہیں طالبان آئین سے وفاداری کرنا چاہتے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا انہیں این آر او دینے کی بات کررہا ہے، وزراء کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ اس کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کیلئے عوام کو اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔

imran khan

Rana Sanaullah

TTP