Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی...
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2021 04:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتاہے اور ہتھیار ڈال دے تو معاف کردیں گے ، وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور کچھ گروپس سے بات کرنا چاہتا ہوں، میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتاہوں ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہی کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ، اگر کالعدم ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو معاف کر دیں گے اور وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں افغان طالبان مدد کررہے ہیں اور یہ بات چیت افغانستان میں چل رہی ہے، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Interview

TTP