Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ منی لانڈرنگ کیس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز ...
شائع 01 اکتوبر 2021 11:08am

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی،عدالت کی جانب سے لیگی صدر کی اہلیہ نصرت شہباز پر پلیڈر کے ذریعے فرد جر م عائد کر دی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور ان کی فیملی کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔

عدالت نے نصرت شہباز پر فر د جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب ) کے گواہان کو طلب کرلیاجبکہ ریفرنس کی مزید سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کردی۔

accountability court

Nusrat Shahbaz

Shehbaz Sharif

lahore

Wife