Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شائقین کا احتجاج، رمیز راجا سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر شائقین نے احتجاجی...
شائع 30 ستمبر 2021 08:31pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر شائقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا۔

پی سی بی کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم کے باہر نوجوانوں نے ورلڈ کپ کےلئے منتخب اسکواڈ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے ٹیم سلیکشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نےکہاٹیم کا انتخاب میرٹ پرنہیں کیا گیا۔مڈل آرڈر کمزور ہے، میگا ایونٹ سے قبل مڈل آرڈر میں تبدیلیاں کی جائیں۔اعظم خان کو معین خان کا بیٹا ہونے کی بنا پر منتخب کیا گیا۔

مظاہرین نے پاکستان کرکٹ میں سفارشی کلچر بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ چیرامین رمیز راجا ایکشن لیں گے۔

PCB