'شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے'
شام کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ایلچی گیئر پیڈرسن نےکہا ہے کہ شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے کیونکہ حالات غیر مستحکم ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق خصوصی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ فوجی فرنٹ لائنز 18 ماہ تک بڑی حد تک منجمد ہیں اور فریقین کی طرف سے موجودہ صورتحال کے بارے میں خدشات کے باعث، سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا سلامتی کونسل کی قرارداد 2254، جو شام کے بحران کے سیاسی حل کےلئے روڈ میپ فراہم کرتی ہے، ملک گیر جنگ بندی اور متوازی سیاسی عمل کے درمیان قریبی تعلق کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کی قیادت اور شام کی ملکیت میں سیاسی عمل کی اشد ضرورت ہے اور اس کےلئے عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا شام کے عوام اپنے مستقبل کا خود تعین کریں کیونکہ اب شام کی خودمختاری،اتحاد، آزادی اور علاقائی سالمیت کی بحالی بہت ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.