Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

سلام آباد:محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت...
شائع 29 ستمبر 2021 02:34pm

سلام آباد:محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس یحی آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے انکار کر دیا۔

جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سےمتعلق کیس کی سماعت کی ۔

سماعت کےآغاز پر ہی جسٹس یحی آفریدی نےازخود نوٹس کےاختیارات کےاستعمال پرسوال اٹھاتے ہوئے مقدمہ کی سماعت سے انکار کر دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اختیار کا استعمال کرنا چاہیئے،میرا مؤقف ہے جب تک طریقہ کارطے نہ ہو یہ اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں،ازخود نوٹس میں بینچ کی تشکیل کیا ہوگی،ازخود نوٹس میں بینچ کس طرح تشکیل پائے گا۔

بعدازاں کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ بنانے کا معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو بھجوا دیا گیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

appologise