Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ آج عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے

اسلام آباد:ملک بھر میں حضرت امام حسین ؓکا چہلم آج عقیدت و احترام...
شائع 28 ستمبر 2021 10:43am

اسلام آباد:ملک بھر میں حضرت امام حسین ؓکا چہلم آج عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے ،چہلم کےموقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ماتمی جلوس نکالےجارہےہیں۔

نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔

چہلم حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں نوحہ خوانی کی جارہی ہے۔

اس موقع پرمجالس عزا بھی منعقد کی جارہی ہے، جن میں علماء کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈال رہے ہیں اور حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے ایرانیان امام بارگاہ تک جلوس کے راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

چہلم شہدا ءکربلا کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے۔

کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں کوکنٹینرز لگاکرسیل کردیا گیا،جلوس کی سیکیورٹی پر 7ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

جلوس کےداخلی راستوں پر واک تھر گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور سخت چیکنگ کے بعد شرکا ءکو جلوس میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 3حصاربنائے گئے ہیں،ساڑھے 3ہزار سےزائد اہلکار تعینات اور انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

لاہور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، چہلم کے مرکزی جلوس کوسیف سٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

پشاور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئےساڑھے3ہزارپولیس افسران واہلکارسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دےرہےہیں۔

جلوسوں کے گزرگاہوں کو بی ڈی یواورسنیفرڈاگزکےذریعےسویپنگ کےساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےنگرانی بھی کی جارہی ہے۔

کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات ہیں،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے،جلوس کی سیکیورٹی پر باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سےکچھ دیر برآمد ہوگا،جلوس سے قبل نشترپارک میں مجلس پڑھی جائے گی جبکہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں شام5بجےاختتام پذیر ہوگا۔

لاہورمیں بھی حویلی الف شاہ سےبرآمدہونےوالا جلوس اپنےمقررہ راستوں پر رواں دواں ہےجورات گئےکربلاگامےشاہ پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔

راولپنڈی میں بھی مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمدہواجومقررہ راستوں فوارہ چوک اورپراناقلعہ سےہوتا ہوا،امام بارگاہ قدیمی پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔

پشاور میں بھی 3امام بارگاہوں سے جلوس نکالےجارہےہیں، تینوں جلوس قصہ خوانی بازار پہنچنےپر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کریں گے،قصہ خوانی سے نکلنے والے جلوس مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوں گے۔

کوئٹہ میں بھی 2جلوس برآمدکئےجارہےہیں،شہداءچوک علمدارروڈ سےبرآمد ہونےوالاجلوس عصر کے وقت مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پراختتام پذیرہوگا جبکہ ہزارہ ٹاؤن سےنکلنےوالاجلوس مغریبن کےوقت ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان

اسلام آباد