Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا

لاہور:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض قومی کرکٹرز...
شائع 28 ستمبر 2021 09:34am

لاہور:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض قومی کرکٹرز کی نیشنل ٹی20 میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی،جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

چند کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی پریشان ہے،آنے والے میچز میں کارکردگی میں تسلسل نہ آیا تو اسکواڈ میں ایک سے زیادہ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کلئے پاکستا ن کا 15 رکنی اسکواڈ موضوع بحث بنا ہوا ہے،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شامل کھلایوں، صہیب مقصود، اعظم خان، خوشدل شاہ، آصف علی کو منتخب کئے جانے پر سیلیکشن کمیٹی پر تنقید کی زد میں رہی ہے۔

نیشنل ٹی 20میں ان چاروں پلیئرز کی مایوس کن کارکردگی نے ان کے سلیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان 3 میچز میں صرف 35 رنز بناسکے، خوشدل شاہ نے بھی اب تک 21 ، 24 اور 6 جبکہ صہیب مقصود نے 18، صفر اور 24 رنز کی 3 اننگز کھیلی ہیں، آصف علی3، 43 اور10 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کی تبدیلی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے۔

نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ کے اختتام تک واضح ہوجائے گا کہ کون سے کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شرکت کرکے اپنی دستیابی کا عندیہ دے دیا،امکان ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے دو ٹریول ریزرو پلیئر فخر زمان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی کو 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔

Asif Ali

ICC

lahore

T20 World Cup

sohaib maqsood

Pakistani Squad