Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: چینی باشندے کی بیوی لاپتا ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین

لاہور میں پولیس نے چینی باشند ے کی لاپتا ہونے والی پاکستانی بیوی...
شائع 28 ستمبر 2021 09:29am

لاہور میں پولیس نے چینی باشند ے کی لاپتا ہونے والی پاکستانی بیوی ڈھونڈ کر شوہر کے حوالے کردی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق چینی باشندے کینگ شینگ کی پاکستانی بیوی عائشہ اختر گھریلو جھگڑے کے بعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی۔

'چینی شہری نے بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس کا کہنا تھا کہ بیوی ہفتے کے روز سے غائب ہے۔'

فیکٹری ایریا پولیس نے چینی شہری کی پاکستانی بیوی کو تلاش کرکے شوہر کے حوالے کردیا۔

چینی باشندے کینگ شینگ نے 4 سال قبل عائشہ اختر سے شادی کی تھی۔

lahore