Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'عمران خان موٹر وے کے نہیں بلکہ اس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تھے'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اورزرداری...
شائع 26 ستمبر 2021 07:24pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اورزرداری فیملی نے پیسہ پاکستان سےلیا اوراسے باہر منتقل کیا، انہوں نے لندن اورفرانس میں اربوں روپے ابھی بھی چھپائے ہوئے ہیں ۔جس معاملے کو اٹھاتے ہیں، اس کے نیچے کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہوتے ہیں۔

اسلام آبادمیں وزیرمواصلات مراد سعید کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا اس سے انکارنہیں کہ موٹرویزاور سڑکوں سے ہی ترقی ہوتی ہے.عمران خان موٹروے کے نہیں بلکہ اس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تھے۔شریف فیملی نے سڑکوں کو بڑا کاروبار بنایا۔لاہور اسلام آباد موٹر وے60ارب روپےکی لاگت سے بنائی گئی۔ جب موٹروے بن رہی تھی نواز شریف فیملی اس وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خرید رہی تھی۔یہ پیسہ کہاں سے آرہا تھا؟

مراد سعید نے کہا کہ پچھلے 10 سال پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین عشرہ تھا۔

وزیرمواصلات نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں چار رویہ سڑک 17 کروڑ روپے میں بن رہی ہے۔

fawad chaudhry

Murad Saeed

Federal Information Minister