Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'یہ حکومت ملک کےلئے عذاب ہےاس سے نجات حاصل کرنا ہوگی'

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکہتے ہیں آرمی چیف کی...
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2021 07:51pm

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکہتے ہیں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حق میں فیصلہ ن لیگی قیادت کا تھا۔ یہ حکومت ملک کےلئےعذاب ہےاس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

لاہور میں حمزہ شہباز لیگی رہنماء حاجی نور محمد بھٹی کے انتقال پر تعزیت کےلئے انکی رہائش گاہ پہنچے، اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ پارٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےلئے پالیمنٹ میں ووٹ قومی مفاد میں دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا اپوزیشن نے مہنگائی پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احتجاج کیا اور حکومت کو موقع دیا تاکہ وہ عوام کے سامنے ایکسپوز ہو۔

ن لیگ میں دو بیانیوں کے سوال پر حمزہ شہباز بولے کہ کیا دو دو سال کی جیل کاٹنا مفاہمت ہے؟ مفاہمت کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں، ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

hamza shahbaz

Opposition leader

punjab assembly