Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں تعلیم کو تباہ کردیا ہے'

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز...
شائع 26 ستمبر 2021 06:50pm

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں تعلیم کو تباہ کردیا ہے۔10ہزار اسکول بند ہیں۔ حیدرآباد میں پبلک اسکول کی تباہی کی ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

حیدرآبادکےپبلک اسکول میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور سرکاری اسکول نجی تحویل میں دیے جارہے ہیں جس میں مزدور اور ڈرائیور کا بچہ نہیں پڑھ سکتا13سال میں سندھ میں تعلیم پر 146ارب روپے خرچ کئے گئے۔اب سندھ میں10ہزار اسکول بند کئے جارہے ہیں۔ ان اسکول میں یا تو وڈیروں کی اوطاقیں کھلیں گی یا مویشیوں کے باڑے۔

انہوں نے مزید کہااسکولوں کے لئے ساڑھے پانچ ہزار روپے کی ڈیسک کو 29 ہزار روپے میں خریدنے کے اسکینڈل کا سب سے بڑا کردار جو پرچیزنگ کمیٹی کا سربراہ بھی تھا میر محمد شاہ وہی آ ئی بی اے کا سربراہ ہے۔ اس سے بڑا بےایمان کوئی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اسکول کی قیمتی زمین کو بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں بڑے گدھ شامل ہیں۔

PPP

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh