جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، پنجاب میں 86 نئے کالجز قائم کئے جائیں گے، عثمان بزدار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ جدید تعلیم ہربچے کا حق ہے،پنجاب میں مزید 86نئے کالجز قائم کئے جائیں گے،ذہین اور مستحق طلبہ کو رحمت اللعالمین ؐاسکالر شپ بھی دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نےملاقات کی جس میں ہائرایجوکیشن سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے،ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے طلبہ کوگھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی21 یونیورسٹیاں شامل ہوئیں ،گزشتہ برس کی نسبت ہائرایجوکیشن کو 285فیصد سے زائد فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.