Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان، شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں'

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان شہبازشریف...
شائع 25 ستمبر 2021 06:13pm

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان شہبازشریف کےخلاف ایف آئی اےاورنیب سےعدالتوں میں جھوٹ بلوا رہےہیں۔یہ وہی جھوٹےمقدمات اور الزامات ہیں جن کو بنانے کے لئے عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے پر دباؤ ڈالا تھا۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی مری ہوئی سیاست کو زندہ رکھا ہواہے۔عمران خان نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہاعمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بنائے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے آ چکے ہیں جن میں کمیشن، کک بیک، کرپشن یا خورد برد کا کوئی وجود سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد اصولاً اور قانوناً سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کو ختم ہو جانا چاہئےک۔

NAB

FIA

imran khan

Maryam Aurangzeb