Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ...
شائع 25 ستمبر 2021 02:50pm

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

پاکستان

Sheikh Rashid

covid vaccine