Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاتی امراء اراضی کیس: مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم

لاہور :سول کورٹ لاہور نے جاتی امرا ءکی 127 کنال اراضی کے کیس میں...
شائع 24 ستمبر 2021 03:21pm

لاہور :سول کورٹ لاہور نے جاتی امرا ءکی 127 کنال اراضی کے کیس میں مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

تعمیل کنندہ نے آج عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اے سی رائیونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کئے، مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھی وصول نہیں کئے جا رہے۔

سول کورٹ لاہور نے تعمیل کنندہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر بناکر پیش کی جائے۔

لاہور کی سول عدالت میں ایک درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان نے جاتی امرا ءمیں اس کے اباؤ اجداد کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیا ہے۔

نیب بھی مریم نواز سے رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کی تفتیش کرتا رہا ہے، نیب نےمریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔

Maryam Nawaz

notice

lahore