Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن جاری

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے ...
شائع 24 ستمبر 2021 12:07pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن جاری کردیا۔

رجسٹراراحتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف زرادری کی طلبی کا سمن قومی احتساب بیورو(نیب)کے تفتیشی افسر نے بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا ہے۔

سمن میں سابق صدر کو 29ستمبر کو صبح ساڑھے8 بجے احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 3 میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آصف زرداری کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری پر8 ارب سے زائد روپے کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی تحقیقات نیب کی جانب سے کی جارہی ہیں جبکہ اسی کیس میں سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

Asif Zardari

Summon