Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی :شہر قائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ...
شائع 23 ستمبر 2021 03:49pm

کراچی: شہر قائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،نارتھ کراچی، ملیر، بحریہ ٹاون اور گلشن حدید سمیت کئی مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں صبح سے ہی موسم گرم تھا، 12بجے کے بعد بادل برسے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کا آغاز ملیر ہالٹ، رفاہ عام گلشن حدید اور بحریہ ٹاون سے ہوا جہاں تیز بارش ہوئی۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، نارتھ کراچی سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے ۔

گولیمار، پیٹل پاڑہ، سولجر بازار،، لیاقت آباد اور عائشہ منزل سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، فیصل بیس پر 36، ناظم آباد 18، جناح ٹرمینل پر10، اولڈ ایئر پورٹ پر14.2، یونیورسٹی روڈ 5.2، قائد آباد پر 5.5 ،سعدی ٹاؤن میں 7.7 اور گلشن معمار میں 3.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کے نئے اسپیل کے سندھ میں داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ 25 ستمبر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

weather