Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

لندن :انگلینڈ کےسابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاور بھی...
شائع 23 ستمبر 2021 10:02am

لندن :انگلینڈ کےسابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔

ایک بیان میں سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈگاور نےکہا کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی ،پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔

ڈیوڈ گاور نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیئے وہ صرف خیالی ہیں جبکہ یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈگاور نے مزید کہا کہ مختصر دورے کیلئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ گاور نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔

london

پاکستان

PAKVsEng