Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی ایل ایک بار پھر کورونا کی زد میں

دبئی میں دوبارہ شروع ہونے والے آئی پی ایل میں پھر کورونا پھوٹ...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2021 11:08pm

پانچ ماہ کے تعطل کے بعد دبئی میں دوبارہ شروع ہونے والے آئی پی ایل میں پھر کورونا پھوٹ پڑا.

منتظمین کے مطابق بدھ کو ہونےوالے میچ سے پہلے سن رائزرز حیدرآباد کے تھنگاراسو نترنجن کووڈ پازیٹو ہوگئے.

نترنجن کے ساتھ چھ مزید افراد جن سے وہ ملے، جس میں آل راؤنڈر وجے شنکر ہیں، کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے.

تاہم سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کا میچ شیڈول کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا.

نترنجن کےساتھ ٹیم مینیجر وجےکمار،فزیوتھیراسٹ جے شام سندر، ڈاکٹر انجنا ونن، لاجسٹک مینیجر توشار کھیڈکار اور نیٹ باؤلر پیریا سیمی گنیشن آئیسولیشن میں رہیں گے.

واضح رہے کووڈ کی وجہ سے بھارت میں اموات کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ جانے کی وجہ سے پانچ قبل آئی پی ایل معطل کرنا پڑا تھا. تاہم گزشتہ اتوار کو یہ سیزن مکمل کرنے کےلئے آئی پی ایل عرب امارات میں دوبارہ شروع کیا گیا.

UAE

dubai

IPL

COVID19