Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں

عالمی ادارہ صحت نے ماحول کے خطرناک فضائی آلودگی سے نمٹنے کےلئے...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2021 10:06pm

عالمی ادارہ صحت نے ماحول کے خطرناک فضائی آلودگی سے نمٹنے کےلئے ایئر کوالیٹی گائیڈ لائنز کو مزید مضبوط کردیا. فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں.

اقوامِ متحدہ کے ادارہ صحت نے بدھ کو کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کےلئے فوری ایکشن ضروری تھا. فضائی آلودگی، غیر صحت مند غذا اور تمباکو نوشی جتنی ہی بیماریاں پھیلانے کا سبب ہے.

نئی ہدایات کا مقصد لوگوں کو فضائی آلودگی کے نقصانات سے بچانا ہے.

آخری بار ایئر کوالیٹی گائیڈز 2005 میں جاری کیے گئے تھے جس نے دنیا بھر میں آلودگی کم کرنے کی پالیسیوں پر اثر ڈالا تھا.

تاہم عالمی ادارے نے کہا 16 برسوں میں بڑے پیمانے پر ثبوت ملنے پر یہ بات سامنے آئی ہےکہ فضائی آلودگی نے کس طرح صحتوں کو متاثر کیا ہے.

WHO

UN

Air pollution