Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس، شریک ملزم سعید احمدکی بریت کی درخواست

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس...
شائع 22 ستمبر 2021 05:25pm

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں شریک ملزم سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 6 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت کی۔

سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے ریفرنس سے بریت کی درخواست جمع کرائی۔ دیگر دونوں شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نے پہلے ہی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کورونا وائرس کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے جس کے باعث ریفرنس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

NAB

Ishaq Dar