Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک...
شائع 22 ستمبر 2021 03:47pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں ممبران سیکرٹری الیکشن کمیشن سپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتخابی امور اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے تاحال ای وی ایم سے متعلق مانگی گئی چیزیں فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا،آئندہ عام انتخابات کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر ٹی ایس کی 2018 میں سامنے آنے والی خامیاں نادرا سے مل کر دور کی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہر منگل کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے، غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Electronic Voting Machine

cheif election commisioner