Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)پی آئی اے کی...
شائع 22 ستمبر 2021 03:21pm

اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)میں واجبات کی ادائیگی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا،سی اے اے نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلئے بریج نہیں دئیے جائیں گے،پی آئی اے جہاز کیلئے پاور سپلائی بھی سی اے اے سے حاصل نہیں کرسکے گی۔

سی اے اے ڈائریکٹر فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کے ذمے سی اےاے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں ، سی اے اے نے پی آئی اے پر مسافروں سے ایئر پورٹ چارجز خود وصول کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے، آئندہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گی۔

سی اے اے کو پی آئی اے نے رواں سال مئی سے واجب الادا رقم کی مد میں ہر ماہ 25کروڑ روپے ادا کرنے تھے، تاہم قومی ایئر لائنز نےابھی تک صرف 55کروڑ روپے ہی ادا کےس ہیں۔

اسلام آباد

PIA

Civil Aviation Authority