Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کچی کینال میں توسیع کا تعمیراتی کام اگلے سال اگست میں مکمل ہوگا'

قومی اسمبلی کو منگل کے روزبتایا گیا ہے کہ کچی کینال میں توسیع کا...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 07:54pm

قومی اسمبلی کو منگل کے روزبتایا گیا ہے کہ کچی کینال میں توسیع کا تعمیراتی کام اگلے سال اگست میں مکمل ہوگا۔

ایوان میں رکن قومی اسمبلی منورہ بی بی بلوچ کی جانب سےتوجہ دلاؤ نوٹس کےجواب میں پارلیمانی امور کےوزیرمملکت علی محمد خان نے بتایاکہ کچی کینال صوبہ بلوچستان کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا منصوبے کا پہلا اور دوسرا مرحلہ 2023تک مکمل کرنا شروع کر دیں گے۔موجودہ مالی سال میں منصوبے کےلئے 12 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا منصوبے کے پہلے مرحلے سے صوبے کا 72 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا اور بقیہ کام کی تکمیل پر اس سے مزید تیس ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔منصوبے سے مجموعی طور پر ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔

ریڈیو پاکستان

National Assembly

Ali Muhammad Khan