Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے مرحلہ وار...
شائع 21 ستمبر 2021 01:11pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت 3رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوانے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو مارچ کی تاریخ دی جو منظور نہ ہوئی،معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کےسامنے رکھا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرمرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرائیں گے،پہلا فیزنومبرمیں کرانے کا ارادہ ہے ۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ تمام صوبوں کوسن کربلدیاتی انتخابات کےحوالے سے آرڈر پاس کریں گے،3دن میں صوبائی کابینہ سے مشاورت کےبعد بلدیاتی انتخابات کا پلان دے دیں،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی طرف دیکھنے کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

پارٹی کے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق عوامی مسلم لیگ سے تفصیلات طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارٹی کے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق عوامی مسلم لیگ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی ،عوامی مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی کے وکلا ءالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے عوامی مسلم لیگ سے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

ایم کیو ایم کی طرف سے کوئی بھی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جبکہ درخواست گزار سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی کے وکیل کے جونیئر وکیل پیش ہوئے، کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ECP

اسلام آباد

KPK govt

by election