Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا، ذبیح اللہ مجاہد

کابل : افغانستان کےنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 02:26pm

کابل : افغانستان کےنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا۔

افغانستان کےنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نیوزکانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ننگرہاراورجلال آباد میں حالیہ دہشتگردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں،افغانستان میں دہشتگردی کےواقعات پرجلد قابوپالیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں امن کےقیام کیلئےوزیراعظم عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا،افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتےمگرتعاون کا خیر مقدم کریں گے،افغانستان میں مشکلات کےباوجود جلد استحکام پیدا ہوجائے گا۔

نائب وزیراطلاعات اافغان حکومت نے مزید کہا کہ عبوری کابینہ میں مختلف مسالک سےتعلق رکھنےوالے کچھ اور وزراء کوشامل کیاگیا،افغانستان میں ایک مشترکہ اورجامع حکومت کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

pm imran khan

kabul

پاکستان

afghan taliban

afghan govt

zabihullah mujahid