Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

نئی دہلی:سعودی عرب کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے...
شائع 21 ستمبر 2021 11:51am

نئی دہلی:سعودی عرب کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی گئی۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، مذاکرات کیلئے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے تاہم دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں جبکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔

Saudi foreign minister

پاکستان

New Delhi