Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اظہرمحمود

لندن:پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظ-ہر محمود نے کہا ہے کہ...
شائع 21 ستمبر 2021 10:09am

لندن:پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظ-ہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کا دورہ چھوڑ جانے اور انگلش کرکٹ بورڈ کے دور ےسے انکار پر سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے پیغام جاری کیا ہے۔

اظہر محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ،یقین ہے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے زیادہ انتظارکی ضرورت نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آفیشلز ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت محنت کررہے ہیں۔

cricket

london

PCB