Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش کرکٹ بورڈ کا اکتوبر میں اپنی دونوں ٹیمیں پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ مردوں اور خواتین ٹیموں کو دورہ...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2021 10:51pm

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ مردوں اور خواتین ٹیموں کو دورہ پاکستان کےلئے پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا.

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے شروع میں ہم نے اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان میں مرودوں کی ٹیم کے دو وارم اپ میچز اور خواتین کی ٹیم کا ایک مختصر دورہ طے کیا تھا.

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ بورڈ نے نا چاہتے ہوئے اکتوبر میں ہونے والے دورے کی تنسیخ کا فیصلہ کیا ہے.

بیان میں یہ بھی کہاگیاکہ ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سےپی سی بی کو بڑی مایوسی ہوگی. گزشتہ دو دوروں میں انگلش اورویلش کرکٹ کو سپورٹ کرنا دوستی کا عظیم مظاہرہ ہے.ہم اس فیصلے سے پاکستان میں ہونےو الی کرکٹ پر ہونے والے اثر کےلئے معذرت خواہ ہیں.

واضح رہے اس سے قبل سیکیورٹی کو وجہ بنا کر گزشتہ جمعے کو پہلا ون ڈے شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ یکطرفہ سیریز کو منسوخ کرچکی ہے.

PCB

ECB