Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیربالا: جرگے کے دوران فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

دیربالا براول بانڈہ گئی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے10افراد جاں...
شائع 20 ستمبر 2021 06:05pm

دیربالا براول بانڈہ گئی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے10افراد جاں بحق 15 سے زائدزخمی ہوگئے۔ورثاء نے لاشوں کو دیرپشاور شاہراہ پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

براول بانڈہ گئی میں اراضی کے تنازعہ پر ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے 10افراد جاں بحق اور15سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد میں جرگہ کے ممبران بھی شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کر لیا جبکہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور دیر کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد کے ورثاء اور علاقہ کے مقامی افراد نے لاشوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے طرف روانہ کردیا اورچیکیاتن کے مقام پر دیر پشاور شاہراہ پر لاشوں کو رکھ احتجاج شروع کردیا بعد میں انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور احتجاج ختم کردیا۔

firing incident

Jirga