Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی

پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع...
شائع 20 ستمبر 2021 05:41pm

پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں پی سی بی کوشائقین کی موجودگی میں ٹی ٹونٹی میچز کرانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔کرکٹ گراؤنڈمیں 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

30ستمبرتک25فیصد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے۔شائقین کی تعداد میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہوگی۔

ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی۔

پی سی بی ویکسینیٹڈافراد کوٹکٹ کےاجراء کےلئے میکنزم تیارکرےگا۔

asad umar

PCB

Vaccinated